مہر خبررساں ایجنسی نے پاکستانی ذرائع کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان کے شہرکراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سعودی عرب کے قونصل خانے پر دو دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔ لیکن اس حملےمیں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔کراچی کے جنوبی علاقے ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی میں یہ حملہ آجسہ پہر کوکیا گیا۔کراچی کے اعلی پولیس اہلکار نے ذرائع سے گفتگو کرت ےہوئے کہا کہ دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے خیابانِ حافظ پر واقع سعودی قونصل خانے پر دو دستی بم پھینکے لیکن کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ حملہ آور فوراً فرار ہونے میں کامیاب ہو گئےہیں اور پولیس نےواقعہ کی تحقیقات شروع کردی ہے۔
پاکستان کے شہرکراچی میں نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سواروں نے سعودی عرب کے قونصل خانے پر دو دستی بموں سے حملہ کیا ہے۔
News ID 1309755
آپ کا تبصرہ